Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanلاہورپولیس کا کریک ڈاؤن 2 روز میں پی ٹی آئی کے 80...

لاہورپولیس کا کریک ڈاؤن 2 روز میں پی ٹی آئی کے 80 سے زائد رہنما و کارکن گرفتار



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 روز میں 80 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کارکنوں کو گھروں، دکانوں اور ڈیروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا، پولیس نے شاہدرہ،کوٹ لکھپت، مناواں، کینٹ ،ہربنس پورہ سے ورکرز کو حراست میں لیا۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے 42 رہنماؤں اور کارکنوں کو نظر بند کروانے کے لیے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوادیا، مراسلہ اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی جانب سے بھجوایا گیا۔
پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن،مہر واجد، وقاص امجد اور ندیم بارا سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں، فہرست میں خواتین ورکرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فہرست میں شامل افراد افواج پاکستان کیخلاف انتشار پھیلاتے ہیں، لوگوں کو نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی ترغیب دیتے ہیں، ان افراد کی وجہ سے لاءاینڈ آرڈر کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا ان کے 90 یوم کے لیے نظر بندی کے احکامات جاری کیے جائیں۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں