Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanلاہور اور گرد و نواح میں بدستور دھند کا راج

لاہور اور گرد و نواح میں بدستور دھند کا راج


فائل فوٹو

لاہور شہر اور گرد و نواح میں دھند بدستور چھائی رہی، میدانی علاقوں میں دھند پڑنے سے موٹروے کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق دھند کے باعث شہر میں حد نگاہ کم ہو گئی ہے، کینال روڈ، فیروز پور روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، مناواں، ایئر پورٹ روڈ، شاہدرہ، گجومتہ کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے ہیں جس کے باعث شہر میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ کم ہونے کے باعث اسلام آباد موٹروے کو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں، ملتان موٹروے کو فیض پور سے رجانہ تک اور سیالکوٹ موٹروے کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں