Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanلاہور: این اے 117 سے آزاد امیدوار علیم خان کے حق میں...

لاہور: این اے 117 سے آزاد امیدوار علیم خان کے حق میں دستبردار


فائل فوٹو

لاہور کے این اے117 سے آزاد امیدوار عظیم یاسین عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

 استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ٹکٹ کے امیدوار جواد گجر نے بھی عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ این اے 117 سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر کے بھائیوں نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی، ملک زمان نصیب کی قیادت میں شاہد گجر، ملک عثمان، میاں ارشد اور عدیل گجر آئی پی پی میں شامل ہوئے۔

آئی پی پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین رانا مظفر، سرفراز احمد، وائس چیئرمین ماجد بٹ، ملک محمد شفیق، این اے 117 سے سابق کونسلرز میاں ندیم، میاں ذیشان، تیمور خان اور آصف چشتی بھی آئی پی پی میں شامل ہو گئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں