Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanلاہور سےعیدکے روز لاپتہ ہونیوالے بچے کی لاش برآمد ہولناک انکشاف

لاہور سےعیدکے روز لاپتہ ہونیوالے بچے کی لاش برآمد ہولناک انکشاف



لاہور(ڈیلی پاکستان آن  لائن)صوبائی دارالحکومت کے علاقے شالیمار سے عید کے روز لاپتہ ہونیوالے بچے کی لاش ایک گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ 

پولیس حکام کے مطابق شالیمار کے علاقے سے 9 سالہ بچہ عبداللہ لاپتہ تھا جس کی آج ایک گھر سے لاش برآمد ہوئی، بچے کو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جہاں سے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیےہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا، جس نے عبداللہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں