لاہور (ویب ڈیسک) رائیونڈ میں نام نہاد غیرت کے نام پر والد نے بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ہتھوڑوں کے وار کرکے عروج کو قتل کیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق یہ المناک واقعہ مشن کالونی میں پیش آیا، ملزم نیلسن مسیح کو اپنی بیٹی پر شک تھا، اس شک کی بنیاد پر اپنی لختِ نگر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ موقع سے فرار ہونے سے قبل ملزم نے شواہد مٹانے کی بھی کوشش کی۔
انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیلسن مسیح نے عروج کے سر پر ہتھوڑے کے وار کیے۔ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔ لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔