Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanلاہور میں پولیس سب انسپکٹر اور اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں...

لاہور میں پولیس سب انسپکٹر اور اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں اہم پیشرفت کہانی میں نیا موڑ آگیا



لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں میں پولیس سب انسپکٹر اور اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کانسٹیبل علی اور سب انسپکٹر رانا ارشد پر فائرنگ کرنے والا شخص ایک ہی ہے، ایک ہی ملزم نے دونوں کو گھات لگا کر مارا۔

آج نیوز کے  پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور پستول بیگ میں رکھ کر لاتا ہے،  ملزم کی شناخت کیلئے پولیس نے نادرا سے مدد مانگ لی ہے جبکہ  پولیس حکام نے جیل سے رہا قیدیوں کی تفصیلات بھی جیل انتظامیہ سے مانگ لی ہیں، اس کے علاوہ ٹوپی گینگ کے لاہور میں 148 کارندوں پر مشتمل گروہ کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ، کیمروں، ہیومین انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیس کی تفتیش جاری ہے، ملزم کی شناخت کیلئے مختلف جگہوں سے کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔ مختلف تھانوں میں درج کرمنل کیسز میں بھی اشتہاریوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ مصری شاہ اور باغبانپورہ کے 150 میٹر ریڈیس کی جیو فنسنگ حاصل کی جارہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں