لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الفلاح ٹاؤن کے قریب دو مشکوک افراد نے روکنے کی کوشش پر ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ الفلاح ٹاؤن کے قریب ڈولفن ٹیم نمبر 66 نے دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی لیکن مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔بیان میں کہا گیا کہ مشکوک افراد کا ایک فائر ڈولفن اہلکار کی ٹانگ جبکہ دوسرا عدنان کے پیٹ میں لگا، جس کے بعد دونوں زخمی اہلکاروں کو پرائیوٹ کار میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔