Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanلاہور میں گھریلو جھگڑے پر گولیاں چل گئیںقیمتی جانیں ضائع

لاہور میں گھریلو جھگڑے پر گولیاں چل گئیںقیمتی جانیں ضائع



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اچھرہ کے علاقے رسول پارک میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3افراد جاں بحق،2زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات  میں پتہ چلاہےکہ ندیم نامی شخص کی مقتول سرفراز کےگھر ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی،آج ندیم سرفراز کے گھر آیا اور فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سرفراز موقع پر جبکہ نادیہ نامی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ندیم نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں