Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanلاہور: چلڈرن ہسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثاء اور ڈاکٹروں کی...

لاہور: چلڈرن ہسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثاء اور ڈاکٹروں کی لڑائی کا معاملہ طول پکڑ گیا



لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا ءاور ڈاکٹروں کی لڑائی کا معاملہ طول پکڑ گیا،  پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے مگر انہوں نے احتجاج اوردھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔

پولیس کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں 9 سالہ بچے ابوبکر کی ہلاکت پر اس کے ورثا ءاور ڈاکٹروں میں لڑائی ہوگئی جس کے نتیجے میں 2ڈاکٹر اور بچے کے ورثاء سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔”جیو نیوز” کے مطابق  واقعے کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام بند کردیا  جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کے باپ اور 2 بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ 

ورثا ءنے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر ٹریفک بلاک کردی جس سے ٹریفک نظام درہم برہم رہا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں