Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanلاہور: کرول گھاٹی کے نزدیک فیکٹری میں آتشزدگی ہر چیز جل کر...

لاہور: کرول گھاٹی کے نزدیک فیکٹری میں آتشزدگی ہر چیز جل کر راکھ



( فاران یامین)لاہور کے علاقے کرول گھاٹی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا.

ریسکیو کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ کے قریب کرول گھاٹی میں واقع ایک پینٹ فیکٹری میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ آتشزدگی سے فیکٹری میں رکھے تھنر اور کیمیکل کے ڈرم پھٹنے کے بعد شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ کیمیکل کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑکنے کا اندیشہ ہے، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے، ریسکیو کی 10 سے 12 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

ریسکیو کے مطابق رنگ روڈ کے قریب پینٹ فیکٹری میں آگ رات ساڑھے 10 بجے لگی جس کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں پڑھنے کے لئے کن چیزوں کا ہونا ضروری، کتنی رقم درکار؟

ریسکیو کا کہنا تھا کہ 6 کنال پر قائم پینٹ فیکٹری میں آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، کیمیکل کے ڈرم دھماکوں سے پھٹتے رہے جس سےعلاقے میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے قریب آبادی نہ ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اہل علاقہ کے مطابق آگ سے متاثرہ فیکٹری میں تیار ہونے والا کیمیکل مقامی فیکٹریوں کو بھی سپلائی کیا جاتا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں