لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس غائب ہوگئی جس کے ساتھ ہی علاقہ مکین بھی پریشان ہوگئے۔
لکشمی چوک، میکلو روڈ، گندا انجن، ریلوے روڈ اور گوالمنڈی کے علاقوں میں گیس کی فراہمی بند ہے۔ میو اسپتال چوک، نسبت روڈ اور چمڑا منڈی کے علاقوں میں بھی صبح سے گیس بند ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس کی سپلائی بند ہونے سے عید کی تیاریاں نامکمل ہیں۔گیس کی بندش کے باعث سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔