لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ بار کےسالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے امیدوار اسد منظور بٹ صدرمنتخب ہوگئے۔
حامد خان گروپ کے صدراتی امیدوار اسد منظور بٹ نے 6 ہزار195 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار ثاقب اکرم گوندل 5 ہزار 7 سو 68 ووٹ حاصل کرسکے ۔ نائب صدر کی نشست پر میاں سردار علی گہلن 3344 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔ قادر بخش چاہل 7119ووٹ لیکر سیکرٹری جبکہ خاتون فلک ناز گل 5503ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئیں ۔لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں 12 ہزار آٹھ ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ مجموعی طور پر ہائیکورٹ بار کا ووٹر 29 ہزار دو سولہ ہے۔