Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanلاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ جاری

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ جاری



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔
 نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات آج ہو رہے ہیں، جہاں 14 امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شروع ہوا ہے جو کہ بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔سالانہ انتخابات میں لاہور ہائیکورٹ کے 29 ہزار 216 وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق صدارتی نشست پر اسد منظور بٹ اور ثاقب اکرم گوندل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں