Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanلاہور ہائیکورٹ کی ایڈووکیٹ جنرل کو پنجاب اوورسیز پاکستانیزکمیشن ایکٹ2021کی متنازع شقوں...

لاہور ہائیکورٹ کی ایڈووکیٹ جنرل کو پنجاب اوورسیز پاکستانیزکمیشن ایکٹ2021کی متنازع شقوں کا جائزہ لینے کی ہدایت



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق اور جائیداد کے تحفظ کیلئے دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو پنجاب اوورسیز پاکستانیزکمیشن ایکٹ2021کی متنازع شقوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق اور جائیداد کے تحفظ کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پراسیکیوٹرجنرل پنجاب عدالت پیش ہوئے،عدالت نے کہاکہ ایکٹ میں تحریرہے کوئی عدالت اوورسیز کمیشن ایکٹ میں زیرسماعت شکایت نہیں سن سکتی،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ میرے خیال میں اس ایکٹ میں صرف اس ایک شق میں مسائل ہیں،جسٹس فاروق حیدر نے کہاکہ یہ ایک شق ہی سب پر بھاری ہے، اس نے سارے مسائل پیدا کررکھے ہیں،ہمیں آپ کی نیت پر شق نہیں، ڈرافٹنگ کرتے ہوئے وقت غلطیاں ہو جاتی ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کو یہ گارنٹی ہو کہ ان کی پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچےگا، عدالت نے کہاکہ اوورسیز بیرون ممالک مزدوریاں کررہے ہیں، ان کے گھروں پر قبضے ہو رہے ہیں،اگر اوورسیز کمیشن ایکٹ2021کے تحت رولز بن جاتے ہیں تو کوئی اس کا غلط استعمال نہ کرتا، اس ایکٹ کو اس نظر سے دیکھیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی حفاظت ہو سکے،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو پنجاب اوورسیز پاکستانیزکمیشن ایکٹ2021کی متنازع شقوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کی سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں