Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanلبنان میں پاکستانیوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی

لبنان میں پاکستانیوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی



 (24نیوز)لبنان میں پاکستانیوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاہے کہ لبنان میں حالیہ حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے اطلاع تک لبنان کا سفر نہ کریں،اس وقت لبنان میں مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے انخلاء کا سفر کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ بعض مخصوص وجوہات کی بنا پر لبنان نہیں چھوڑ سکتے انہیں انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے،مخصوص وجوہات کی بنا پر لبنان نہ چھوڑ سکنے والے پاکستانیوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہناتھا کہ ان سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ سفارت خانہ پاکستان بیروت سے رابطے میں رہیں،دفتر خارجہ نے لبنان میں موجود پاکستانیوں کے پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیلئے تفصیلات بھی جاری کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:عام آدمی پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت میں ضم





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں