Friday, December 27, 2024
ہومPakistanلسبیلہ: پولیس موبائل کا ٹائر پھٹنے سے 5 اہلکار جاں بحق 2...

لسبیلہ: پولیس موبائل کا ٹائر پھٹنے سے 5 اہلکار جاں بحق 2 شدید زخمی



(ویب ڈیسک) لسبیلہ میں پولیس موبائل ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل کو افسوسناک حادثہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں دبئی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں معمول کی گشت پر موجود پولیس موبائل کا ٹائر اچانک پھٹ گیا جس کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ ہمیں عملی زندگی میں قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے, محسن نقوی

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والے اہلکاروں کا تعلق بیلہ اور اوتھل سے ہے، پولیس موبائل دریجی سے اوتھل جا رہی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں