Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanلسبیلہ : کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں آگ بھڑک اٹھی

لسبیلہ : کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں آگ بھڑک اٹھی



(24 نیوز ) لسبیلہ میں اوتھل کے علاقے دارویار کے مقام پر مسافرکوچ میں آگ بھڑک اٹھی، کوچ میں 28 افراد سوار  ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جاتے ہوئے اوتھل کے علاقے دارویار کے مقام پر مسافر کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز کی جانب سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، کوچ میں 28مسافر سوارتھے جن میں سے کچھ نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی جبکہ ابھی بھی کچھ مسافروں کے کوچ میں ہونے کی اطلاعات ہیں ،آگ کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ  پر ٹریف بلاک  ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالرکی قدر برقرار، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں معمولی کمی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں