Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanلندن میں فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، وزارت خارجہ نے ہائی...

لندن میں فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، وزارت خارجہ نے ہائی کمیشن کو سخت احکامات جاری کردیے


پاکستانی وزارت خارجہ نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اُن کی اہلیہ کو ہراساں کرنے کے معاملے میں سخت احکامات جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے برطانوی ہائی کمیشن کو اس معاملے میں قانونی کارروائی کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی وزارت نے سابق چیف جسٹس اور اُن کی اہلیہ کو ہراساں کرنے میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کےلیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ویڈیوز کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے صاف الفاظ میں کہا تھا کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل مکمل کرنے کے بعد ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا تھا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی کار پر حملہ ہوا، اس واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں کا سامنا تھا تو سیکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں