لوئردیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) لوئر دیر میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکہ لوئر دیر کے علاقے شگوکس میں ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو تیمر گرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا۔