استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وہ لودھراں کے لوگوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی پُرجوش طالبات لاہور اور اسلام آباد میں بھی نہیں دیکھیں، یہ جوش و جذبہ اچھے ماحول اور تعلیم کا نتیجہ ہے۔
اس موقع پر جہانگیر ترین نے معذور طالبہ کے نام پر اسکالر شپ بھی دینے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب حلقہ این اے97 فیصل آباد سے استحكام پاكستان پارٹی كے امیدوار ہمایوں اختر خان كی انتخابی مہم جاری ہے۔
رحمے شاہ میں ہمایوں اختر خان کا جلسہ ہوا جس میں ہمایوں اختر خان كا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھول نچھاور کیے گئے۔