Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanلکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک


فائل فوٹو

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا کی لکی مروت میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک دہشت گرد تنویر علی عرف یاسر اور فرقان عرف ناٹی لکی مروت کے رہائشی تھے، دہشت گرد بم دھماکوں، پولیس ٹارگٹ کلنگ اور بھتاخوری میں مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، کارتوس اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں