Monday, December 23, 2024
ہومPakistanلیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا بدنام زمانہ اشتہاری ملزم...

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار



(زاہداقبال رانا)ایف آئی اے گجرانوالہ زون  نے  بڑی کارروائی کرتے ہوئے  لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ، ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم بشیر احمد کے خلاف 10 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات نے سال 2022 میں مقدمات درج کئے تھے، اس کے علاوہ  ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق  گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام کروڑوں روپے ہتھیائے ، 12 متاثرین سے فی کس 18 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : نرگس ماجدبشیرتنازعہ مریم علی حسین کاموقف بھی آگیا

ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو غیر قانونی طور پر نائیجریا اور لیبیا میں محصور رکھا ، ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔

یادر ہے کہ  کشتی حادثے میں متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوئی، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا۔

 ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ  دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں