لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )لیسکو کےڈیفنس ایسٹ ڈویژن کی مختلف علاقوں میں کارروائی، بجلی چوری میں ملوث درجنوں افرادپکڑے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس ایسٹ ڈویژن کے حکام نے مختلف سب ڈویژنز کی حدود میں چیکنگ آپریشن کیا، اس دوران مجموعی طور پر 59ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 7ملزمان کنڈا لگا کر بجلی چوری کررہے تھے، 10 ملزمان ٹمپر میٹر کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 14 کنکشنز کے ڈسپلے غیر واضح تھے جبکہ 5میٹر مکمل طور پر غیر فعال تھے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 7میٹر جلے ہونے کے باعث ڈائریکٹر بجلی استعمال ہورہی تھی جبکہ 2 میٹروں کی رفتار سست پائی گئی۔بیدیاں روڈ سب ڈویژن کے علاقے میں 4ملزمان کنڈا لگا کر بجلی چوری کررہے تھے،4 ملزمان ٹمپر میٹر کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 9 کنکشنز کے ڈسپلے غیر واضح تھے جبکہ3میٹر مکمل طور پر غیر فعال تھے۔ایئرپورٹ روڈ کے علاقے میں 3ملزمان کنڈا لگا کر بجلی چوری کررہے تھے،6 ملزمان ٹمپر میٹر کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،5 کنکشنز کے ڈسپلے غیر واضح تھے جبکہ2میٹر مکمل طور پر غیر فعال تھے۔ 7میٹر جلے ہونے کے باعث ڈائریکٹر بجلی استعمال ہورہی تھی جبکہ 2 میٹروں کی رفتار سست پائی گئی۔