عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے )ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ولی محمد بلوچ نے کہا ہے کہ جب تک متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہوں گی تب تک وہ اپنے سپرد کی گئی ذمہ داریوں کو احسن طور پر انجام نہیں دے سکتے ، اس امر کا اظہار انہوں نے متعلقہ افسران سے ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی فار نیوٹریشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبدالحمید مغل، ایڈیشنل کمشنر ٹو سنجے کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہریش کمار کھتری اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران 10 دن کے اندر پروگراموں کی کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں تاکہ 16 اپریل کو اسی سلسلے میں تفصیلی میٹنگ کی جاسکے متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور کارکردگی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائیں، غیر حاضر اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی ان کے منٹس متعلقہ سیکرٹری کو بھیجے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی این جی اوز کو بغیر اجازت نامے کے ضلع میں کام کرنے کی اجازت ہر گز نہیں ہو گی، اس موقع پر اے پی پی کے انچارج نے کہا کہ ہیلتھ اور پاپولیشن نیوٹریشن سپیسفک پر لائیو سٹاک، ایجوکیشن، ایگریکلچر اور دیگر ادارے نیوٹریشن سینسیٹو پر کام کر رہے ہیں جن کو دی گئی ذمہ داری کے متعلق انہوں نے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر متعلقہ افسران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری زمان کھوسو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایاز کاچھیلو، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر گنیش مل کھتری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز راجیش کمار، پاپولیشن کے پونجراج سنگھ، ڈسٹرکٹ منیجر ہینڈز امام بخش خاصخیلی، ای ڈی ایچ او پی پی ایچ آئی ڈاکٹر شیر محمد، ڈی ایچ او آفس کے ڈاکٹر وجے کمار کھتری نے اپنے اپنے ادارے کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔