Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanماں سے تعلق بنانے کے بعد لڑکی سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے...

ماں سے تعلق بنانے کے بعد لڑکی سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے کا کیسعدالت کا بڑا فیصلہ



(عمران مہر )لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کا ریپ کیس  میں بڑا فیصلہ  سامنے آیا ہے ،لڑکی کا ریپ کرکے ویڈیوز بنانیوالےمجرم کی عمر قید کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں.

جاری کردہ فیصلہ کے مطابق عدالت نے کہا کہ مجرم کی اس غلطی کومعصوم نہیں سمجھا جاسکتا، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس امجد رفیق نے تحریری فیصلہ جاری کردیا  ہے جس کے مطابق پراسکیوشن اپنا کیس ثابت کرنےمیں کامیاب رہی ہے,عدالت نےمجرم عبدالباسط کی عمر قید کوبرقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی ہے،مجرم ڈکیتی اور کریمنل کیسز میں ملوث رہا ہے،پراسیکیوشن کے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق مجرم بچپن ہی سے متاثرہ لڑکی سے شادی کا خواہش مند تھا، مجرم نے متاثرہ لڑکی کی ماں سے تعلق بنایا اور پھر لڑکی کو نشہ آور چیز کھلاکر آبرو ریزی کی اور ویڈیو بنالی۔

میڈیکل کرنیوالی لیڈی ڈاکٹرنےبتایاکہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ ریپ ہوا ہے،ٹرائل کورٹ نےمجرم کو عمر قید اورجرمانے کی سزا سنائی تھی،مجرم بار بارمتاثرہ لڑکی کونازیباویڈیولیک کرنے کی دھمکی دیتا تھا جس پر کئی بار متاثرہ لڑکی سے زیادتی کرتا رہا،متاثرہ لڑکی کو طبعیت خراب ہونےپرنشترہسپتال لایا گیاہسپتال میں لڑکی نےاپنےوالدین کوواقعہ سے متعلق بتایا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں