Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanمجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد...

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصر


اسد قیصر : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا۔

صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بلاول اپنے نانا کے آئین کو ختم کرنے کیلئے غیر جمہوری لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہیں، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کو الگ الگ مسودے دیے تھے، اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا۔

اسد قیصر نے کہا کہ ایمل ولی جمہوریت کو ختم کرنے کیلئے باچا خان اور ولی خان کی ساری جدوجہد کو ملیا میٹ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسپیکر سے گلہ ہے، آپ کیوں پارٹی بن رہے ہو، اسپیکر کا عہدہ تو نیوٹرل ہوتا ہے، اسپیکر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ یہ خط واپس لیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ اگر فیصلے میں عدلیہ پر وار ہوتا ہے تو عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ بھی اس سازش میں پورا شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کل لاہور پہنچے گی اور جلسہ ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں