Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanمجوزہ آئینی ترمیم کا معاملہ پیپلز پارٹی کا بھی ایم کیو ایم...

مجوزہ آئینی ترمیم کا معاملہ پیپلز پارٹی کا بھی ایم کیو ایم سے رابطے کا فیصلہ 



(شعیب مختار)مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے بھی ایم کیو ایم سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔

پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطح وفد سوموار کو شیری رحمان کی سربراہی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کرے گا ،پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطح وفد سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کرے گا ،ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر مشاورت کی جائے گی۔

آرٹیکل 140 اے کے بل پر عملدرآمد سے متعلق ایم کیو ایم کی جانب سے مطالبات سامنے رکھے جائیں گے ،مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح وفد نے بھی احسن اقبال کی سربراہی میں گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جویریہ عباسی، سوناکشی سے زیادہ خوبصورت قرار، نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں