اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ مجیب الرحمان سے متعلق ٹوئٹ سےپیچھے ہٹنے کی کوشش کی جارہی ہے،بیرسٹر گوہر نے واضح کیا سوشل میڈیا ٹیم نے ٹوئٹ سےپہلے اجازت نہیں لی تھی،یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پی ٹی آئی کو اکاؤنٹ پر پوسٹ سے پیچھےہٹنا پڑا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہناتھا کہ کشیدگی اگر کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو منہ بند رکھنا چاہئے،مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی دوبارہ 9مئی جیسی کوشش کررہے ہیں، سانحہ مشرقی پاکستان کو آج بڑھاوا دے کر آپ کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ مجیب الرحمان اور سانحہ مشرقی پاکستان کی جو تاریخ ہے اس پر میرا الگ موقف ہے،وزیر دفاع نے کہاکہ نوازشریف نے بنی گالہ سڑک بنا کردی لیکن بانی پی ٹی آئی مگر گئے،سیاست یا کھیل میں جس نے بانی پی ٹی آئی سےاچھائی کی سب کو انہوں نے ڈنگ مارا، جنرل باجوہ باپ، جنرل فیض ان کا چچا ہوتا تھا، اب سارا ملبہ انہی پر ڈال رہے ہیں۔