اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی حکومتی اتحاد کی طرف سے سینیٹ کاالیکشن لڑیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کو سینیٹر منتخب ہونے کے بعد اہم وزارت دی جائے گی،محسن نقوی کو سینیٹر منتخب ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ بنانے پر غورکیا جارہا ہے،محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بھی برقرار رکھیں گے ۔