Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanمحسن نقوی کا رات گئے وزارت داخلہ کنٹرول روم کا دورہ

محسن نقوی کا رات گئے وزارت داخلہ کنٹرول روم کا دورہ



(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا رات گئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ، دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف حصوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا ۔

تفصیلات کے  مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر کی صورتحال کا مشاہدہ کیا،وزیر داخلہ کو اسلام آباد کی مجموعی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی گئی،سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا بھی اس موقع پر موجود تھے،وزیر داخلہ محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، 

امن وامان اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولیں ترجیح ہے، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں