Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanمحکمہ تعلیمات سندھ نے سلیبس میں 25 فیصد کمی کر دی, چھٹیوں...

محکمہ تعلیمات سندھ نے سلیبس میں 25 فیصد کمی کر دی, چھٹیوں کا بھی اعلان



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ تعلیم سندھ نے آئندہ تعلیمی سیشن 2025 یکم اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موجودہ سیشن کا سلیبس 25 فیصد کم کر دیا ہے اور رواں سیشن 2024 کے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کے علاوہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات بھی صرف 75 فیصد سلیبس سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ موسم سرماکی تعطیلات 22دسمبرسے31دسمبرتک ہوں گی۔

فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی سکول اور کالجز پر ہوگا، محکمہ سکول و کالج تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹی فکیشن اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا، یہ فیصلہ سندھ میں تعلیمی سیشن یکم اگست سے یکم اپریل کیے جانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیئرنگ کمیٹی کی ضمنی کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے جس کے باقاعدہ منٹس (روداد) بھی 5 دسمبر کو نوٹیفائی کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں اجلاس نومبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوا تھا جس میں سیکرٹری کالج ایجوکیشن، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز، چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی، چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی، چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ میرپور خاص، ڈائریکٹر ڈی سی اے آر جامشورو، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری کراچی، صدر زندگی ٹرسٹ شہزاد رائے، طارق شاہ چیئرمین پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن، ڈاکٹر نجیب میمن سکول ایسوسی ایشن حیدرآباد و دیگر بھی شریک تھے۔

جاری کئے گئے منٹس میں کہا گیا ہے کہ اکیڈمک سیشن کے آغاز میں تبدیلی کے سبب تمام کلاسز کے سلیبس 75 فیصد تک کم کئے جا رہے ہیں اور ڈی سی اے آر کو یہ ذمے داری دی گئی ہے کہ وہ متعین حد تک کم کئے گئے سلیبس کو سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو 15 دسمبر بھیج دے گا اور طلبہ، بورڈ اور دیگر متعلقین کو اس سلسلے میں بروقت معلومات فراہم کر دی جائے گی۔

میٹنگ منٹس کے مطابق کالجوں میں تعلیمی سال یکم اگست 2025 سے شروع ہوگا۔ منٹس میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر جامعات میں سکالر شپس پروگرام کا اگست میں اعلان ہوتا ہے لہٰذا طلبہ کے داخلوں اور قیمتی سال کو بچانے کیلئے اقدام کیا جا رہا ہے۔ سال 2025 میں کلاس نہم کے داخلے یکم مارچ سے 31 مارچ تک ہوں گے اور کلاسز یکم اپریل سے ہوں گی جبکہ انٹر سال اول کے داخلے مرکزی داخلہ کمیٹی کے تحت یکم جون سے ہوں گے۔

منٹس کے مطابق جماعت چہارم سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم سے 15 مارچ تک ہوں گے، میٹرک کے امتحانات 15 مارچ سے جبکہ انٹر کے 15 اپریل سے شروع ہوں گے۔مرکزی جانچ یا سینٹرلایز اسسمنٹ کے تحت میٹرک کے نتائج 15 جولائی جبکہ انٹر کے 15 اگست تک جاری ہوں گے۔ نویں اور گیارہویں کے نتائج دسویں اور بارہویں کے نتائج کے اجراء کے 60 روز میں جاری ہوں گے، صوبے میں گرمی کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی جبکہ سردی کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں