Saturday, December 28, 2024
ہومPakistan محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں کراچی کے موسم کے بارے...

 محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں کراچی کے موسم کے بارے میں پیش گوئی کردی  



کراچی (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے 9 سے 10 اپریل تک( عید کے دنوں میں)  کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کردی اور پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق9ے 10 اپریل تک کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بالائی، وسطی اضلاع میں دن میں موسم گرم رہے گا اور پارہ 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زیریں اضلاع میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے  ۔  شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے شہر میں مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے دیگراضلاع میں   10اپریل تک موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ ک یبالائی اوروسطی اضلاع میں آئندہ 2 روزمیں پارہ41 ڈگری تک جاسکتا ہے مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ دن کے اوقات میں غیرضروری باہر نہ نکلیں۔ 11 اپریل سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں