پاکستان تحریکِ انصاف کو مخصوص نشستیں دینے نہ دینے کا معاملہ سلجھ نہیں رہا بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور پارلیمنٹ کی جانب سے نئی قانون سازی کے بعد معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اب تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکا ہے۔ اب جب کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری ہو چکا ہے تو کیا اس فیصلے پر عمل ہوگا یا الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کی قانون سازی کو فوقیت دے گا؟ جانتے ہیں نوید نسیم کی رپورٹ میں۔