اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں فیصلہ کیا ہوگا؟ ججز کی دوسری بار مشاورت جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق 13رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز مشاورتی اجلاس میں شریک ہیں،فل کورٹ بنچ نے گزشتہ روز بھی کم و بیش 2گھنٹے مشاورت کی تھی۔
یاد رہے کہ 9جولائی کو سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی ،جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاتھاکہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔