Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanمرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کا معاملہ پی ٹی آئی سی ڈی اے...

مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کا معاملہ پی ٹی آئی سی ڈی اے کیخلاف عدالت پہنچ گئی



(حاشر وڑائچ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ آفس سیل کیئے جانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع  کیا ہے ،درخواست میں مرکزی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنے کی التجا کی گئی ہے ،جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے شعیب شاہین اور عمیر بلوچ کے ذریعے درخواست دائر کی ،درخواست میں سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر ، چیئرمین سی ڈی اے ، آئی جی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا ساتھ دینے کا بیان کیوں دیا ؟دہشتگردوں کا ڈی آئی خان میں کاری وار





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں