لاہور (ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی معاون مقرر کر دیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بھی بنایا جا رہا ہے، انہیں جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی دی جا رہی ہے، کاظم پیرزادہ کو اریگیشن اور عظمیٰ بخاری کو اطلاعات و نشریات کی وزارت دی جا رہی ہے۔
رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن، خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ، خواجہ سلمان رفیق کو اسپیشلایزڈ ہیلتھ، عاشق کرمانی کو زراعت اور خلیل طاہر سندھو کو انسانی حقوق کی وزارت دی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رمیش اروڑہ کو اقلیتی امور، فیصل کھوکھر کو اسپورٹس، ذیشان رفیق کو بلدیات، سہیل بھرت کو مواصلات، چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری اور شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت دی جا رہی ہے۔