Friday, December 27, 2024
ہومPakistanمریم نوازکاعید الاضحیٰ کے دوران صفائی پر مامور افسران اور عملےکو انعام...

مریم نوازکاعید الاضحیٰ کے دوران صفائی پر مامور افسران اور عملےکو انعام دینےکا اعلان



 (24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی پورے صوبے میں صفائی برقرار رکھنےکی ہدایت کر دی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے  میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے افسران اور عملے کو عید کے دوسرے روز کام جاری رکھنے پر شاباش دی، وزیراعلیٰ نے عوام کی مثالی خدمت اور صفائی ستھرائی پر افسران اور عملے کو انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

 مریم نوا ز نے کہا کہ آلائشیں اٹھانےاور صفائی ستھرائی کی مہم شہریوں کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے ،راستوں کی دھلائی کے علاوہ عرق گلاب چھڑک کر بدبو اور تعفن کا بھی خاتمہ ہوا۔ 

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ حکومت، اداروں اور شہریوں نے مل کر ایک مثال قائم کی ہے اسی اتحاد، تعاون اور محنت کی بدولت ہم پنجاب کو مثالی صوبہ بنا سکتے ہیں، انہوں نے ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کو بھی انکی کارکردگی پر شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں زیرو ویسٹ یقینی بنانے کی ہدایت





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں