Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanمریم نواز سےچیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی ملاقات

مریم نواز سےچیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی ملاقات



مریم نواز سےچیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب اور دیگر سرکاری افسران نے اہم ملاقات کی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہداخترزمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز جاتی امرا رائیونڈ پہنچے۔ جہاںاعلیٰ افسران نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو صوبے میں امن وامان اور تازہ ترین انتظامی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

صوبائی سیکرٹریز نےاپنےاپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں مریم نواز کو تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ دینے والوں میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سکولز، ہائرایجوکیشن اورسپیشل ایجوکیشن کے سیکرٹریز بھی شامل تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں