لاہور(ڈیلی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے 7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کرنے والوں میں پی پی 240 بہاولنگر سے سہیل خان، پی پی 48 سیالکوٹ سے خرم ورک، پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے شہزادہ گزین عباسی شامل تھے،راجن پور سے خضر مزاری، پی پی 96 چنیوٹ سے ذوالفقار علی شاہ، پی پی 49 پسرور سے رانا فیاض اور پی پی 97 چنیوٹ سے ثاقب چدھڑ نے بھی مریم نواز سے ملاقات کی۔
مریم نواز شریف نے آزاد ارکان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ، کہاآپ کا فیصلہ پاکستان کے عوام کی مشکلات کے حل کا ذریعہ بنے گا، آپ کا اعتماد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔
آزاد ارکان اسمبلی نے نواز شریف کی قیادت اور عوام کی خوش حالی کے ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔
لاہور: 12 فروری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے 7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات
پی پی 240 بہاولنگر سے سہیل خان، پی پی 48 سیالکوٹ سے خرم ورک، پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے شہزادہ گزین عباسی نے ملاقات کی
راجن پور سے خضر مزاری،… pic.twitter.com/F7bM9FltdS
— PMLN (@pmln_org) February 12, 2024