Monday, January 6, 2025
ہومPakistanمریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی...

مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان مانگ لیا



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سرکاری ہسپتالوں کیلئے سینٹرل پتھالوجی لیب بنانے کی تجویزکا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کرلی جائے گی۔اجلاس میں 3 اضلاع میں میڈیکل سٹی بنانے کیلئے سفارشات اور تجاویز طلب کی گئیں۔وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں خالی، متروک اور بند پڑے اسپتالوں کی عمارتوں کی فہرست بھی طلب کرلی۔

اجلاس میں مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب  کرلیا اور ادویات کی ہوم ڈیلیوری یکم مئی سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پتھالوجی لیب سسٹم میں بہتری کیلئےتجاویزطلب کرلیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ مفت ادویات عوام کا حق ہے، ادویات دینے کا عہد پورا کریں گے، پسماندہ اور دور دراز شہروں کے لوگوں کا بھی طبی سہولتوں پر پورا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولتیں دینا کوئی احسان نہیں، احسان کرنے والا رویہ بدلنا ہوگا، ہیلتھ کارڈ کو ری ڈیزائن کرکے جلد فعال کر دیا جائے گا، پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کرلی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں