Monday, January 6, 2025
ہومPakistanمریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ سکالر شپ پروگرام کی منظوری دیدی

مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ سکالر شپ پروگرام کی منظوری دیدی



(24نیوز)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ سکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کی ہدایت کر دی، سرکاری اور 8 نجی جامعات سے بی ایس کرنے والے طلبہ کی 100 فیصد فیس اسکالرشپ سے ادا ہوں گی۔

جہلم، وہاڑی اور بہاولنگر میں نئی یونیورسٹیوں کے فوری قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ سکیم کے فوری اجرا کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

اسی طرح طلبہ کی کم تعداد والے کالجز میں نئے ڈسپلن متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جاب مارکیٹ کی ضروریات سے منسلک ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔

ڈویژنل ڈائریکٹرز اور پرنسپل کی تعیناتی کے لیے آن لائن پورٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں