Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanمریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ لیکن حلف برداری تقریب میں...

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ لیکن حلف برداری تقریب میں ان کے زیب تن کردہ لباس کی قیمت کیا ہے؟ جانئے



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ایک خوش لباس خاتون ہیں اور ہمیشہ جاذب نظر اور دیدہ زیب ملبوسات میں نظر آتی ہیں۔ اپنی تقریب حلف برداری کے روز بھی انہوں نے گہرے سبز رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔ ایمرلڈ گرین رنگ کے اس لباس نے فوری طور پر لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی اور لوگ پوچھنے لگے کہ یہ لباس کا ڈیزائنر کا تیار کردہ ہے اوراس کی قیمت کیا ہے؟
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز کا یہ لباس پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ’’پرنیان بائے عائشہ‘‘ کا تیار کردہ ہے۔ اس برانڈ کی ویب سائٹ پر ملبوسات کی قیمتیں 25ہزار سے60ہزار روپے تک بتائی گئی ہیں۔ پرنیان بائے عائشہ کے ایک نمائندہ نے بتایا کہ مریم نواز کے اس لباس کی قیمت 60ہزار روپے ہے۔ یہ ایک کسٹم ڈریس ہے جو آرڈر پر تیار کروایا جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب حلف برداری کے دن جو جوتے پہنے، وہ خاصے مہنگے ہیں۔ یہ جوتے مانولوبلاہنک کی وائٹ ساٹن جیول بکل پمپس کلیکشن سے ہیں اوربرانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق ان کی قیمت 945پاؤنڈ (تقریباً3لاکھ 31ہزار روپے) ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں