Monday, December 23, 2024
ہومPakistanمریم نواز کی طبیعت ناساز، بیرون ملک روانگی کا امکان

مریم نواز کی طبیعت ناساز، بیرون ملک روانگی کا امکان


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناسازہوگئی جس کے بعد انہیں طبی معائنے کے لیے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس بھیجا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے گلے انفیکشن ہوا ہے اور معالجین نے انہیں آرام کا مشورہ دیاہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو آج رات لندن کے لیے بھی روانہ ہونا ہے جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مریم نواز کی گلے کے انفیکشن کا علاج کرانے کے لیے 5 نومبر کو لندن روانگی کا امکان ہے جب کہ وہ کافی عرصے سے گلے کے انفکیشن میں مبتلا ہیں، ذرائع کا کہنا تھا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر ان کا آپریشن کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہوگا، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز لندن سے اکٹھے وطن واپس آئیں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ ہفتے دبئی میں ایک روز قیام کے بعد لندن پہنچے تھے جہاں ان کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر کارکنوں نے اپنے لیڈر کا استقبال کیا تھا جبکہ اس موقع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن بھی احتجاج کے لیے وہاں موجود تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں