Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanمریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جج...

مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی 



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ 
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک کے رخصت پر ہونے کے باعث کل تک ملتوی کی گئی۔

واضح رہے کہ عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر اندراج مقدمہ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر رولز کی خلاف وزری کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں