Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanمسلح افواج کے سربراہان کے بانی پاکستان کے یومِ پیدائش اور کرسمس...

مسلح افواج کے سربراہان کے بانی پاکستان کے یومِ پیدائش اور کرسمس ڈے پر پیغامات



(احمد منصور) مسلح افواج اور سربراہان نے بانی پاکستان کے 148ویں یومِ پیدائش اور کرسمس ڈے پر پیغام جاری کردیئے ہیں۔ 

  قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف  سٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور افواج پاکستان نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،اپنے پیغام میں مسلح افواج نے کہا ہے کہ پاک فوج  قائداعظم کے لازوال وژن اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں،بابائے قوم کی انتھک کوششوں نے ہمارے عوام کو متحد کیا اور ایک خودمختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی،اس دن ہم اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے ان کے رہنما اصولوں کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کی تجدید کرتے ہیں۔ 

  آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرسمس کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہیں، اپنے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر، ہم محبت، اخوت اور امن کی عالمی اقدار کا جشن مناتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج قوم کی حفاظت اور وطن کی خدمت میں انصاف، مساوات اور ہم آہنگی کے نظریات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ بانی پاکستان کے 148ویں یوم ِپیدائش پر وزیر اعظم اور صدر مملکت کے پیغامات





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں