لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے نمبر پورے کرلئے ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کیلئے نمبر گراف 190ہو گیا،مسلم لیگ ن میں 16آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد 153جنرل نشستیں ہو گئیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خواتین اور اقلیت کی 37نشستیں ملیں گی،ن لیگ کو پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کی سادہ اکثریت کیلئے 186ارکان کی ضرورت تھی۔