Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanمسلم لیگ( ن) پنجاب کا اہم اجلاس آجنوازشریف کو پارٹی صدر بنائے...

مسلم لیگ( ن) پنجاب کا اہم اجلاس آجنوازشریف کو پارٹی صدر بنائے جانے کی قرار داد پیش کی جائے گی



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن )پنجاب کا اجلاس آج ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا، نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے عہدے دار اور سینئر لیگی رہنما شریک ہوں گے۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کی قرار داد پیش کی جائے گی،شہبازشریف وزیراعظم کے عہدے کی وجہ سے پارٹی کو وقت نہیں دے سکتے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے پارٹی کو مکمل وقت اور فعال کرنے کیلئے نوازشریف کو پارٹی صدارت سونپی جا رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں