سرگودھا ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سرگودھا کے صدر چودھری محمد صفدر گجر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایرانی سفیر سے ملاقات کی ۔ چودھری محمد صفدر گجر نے ایران کےسفیر سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وفات پر تعزیت کی۔چودھری محمد صفدر گجر نے کہا کہ صرف ایران ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کیلیے ابراہیم رئیسی کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب ایرانی قوم کے ساتھ شریک ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔