Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanمشتبہ شخص کو 3 ماہ حراست میں لیا جا سکے گا انسداد...

مشتبہ شخص کو 3 ماہ حراست میں لیا جا سکے گا انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش



اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے جس کے تحت کسی بھی مشتبہ شخص کو 3 ماہ تک حراست میں رکھا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی ترمیم بل 2024 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ۔مجوزہ ترمیم کے تحت مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملکی سلامتی، دفاع اور امن و عامہ سے متعلق جرائم میں ملوث کسی شخص کو 3 ماہ تک حراست میں رکھنے کا اختیار ہوگا۔

مجوزہ ترمیمی بل کے مطابق تاوان، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا سے متعلق جرم پر بھی 3 ماہ زیر حراست رکھا جا سکے گا، حراست یا نظربندی کے دوران ملزم کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے گا، 3 ماہ سے زائد نظربندی آرٹیکل 10 اے کے تحت ہو سکے گی، الزامات کی تحقیقات جے آئی ٹی کرے گی۔ 

مجوزہ ترمیمی بل کے مطابق جے آئی ٹی مسلح افواج،سول آرمڈ فورسز ، انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندوں اور ایس پی پولیس پر مشتمل ہوگی۔ 

انسداد دہشت گری ایکٹ کی شق 11 کی ذیلی شق 4 ای میں ترمیم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے لائی گئی ہے۔

ڈپٹی سپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں