Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanمشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد اتحادی ممالک کے ائیر چیفساعلی فوجی حکام...

مشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد اتحادی ممالک کے ائیر چیفساعلی فوجی حکام کی شرکت



(احمد منصور) مشق انڈس شیلڈ 2024 کے میگا ایونٹ کاانعقاد کیا گیا جس میں اتحادی ممالک کے مختلف ائیر چیفس ، اعلی فوجی حکام نے شرکت،مشق میں پاک فضائیہ کی اعلی ملٹی ڈومین جنگی صلاحتیوں کو اجاگر کیا گیا۔
 پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کےذریعے دنیا بھر میں فضائی افواج میں تعاون کی اہمیت کو مزید تقویت دی گئی ،مشق انڈس شیلڈ 2024 کے لیے سری لنکا کی فضائیہ کے کمانڈر  نے ائیر ہیڈ کوارٹر میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور آپریشنل امور سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے ائیر مارشل راجا پکسا اپوہیملاج کو گارڈ آف آنر پیش کیا،ملاقات کے دوران ائیر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں، فورس کے اہداف اور مستقبل کے لیے جاری مختلف منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ 

ائیر چیف  نے اس موق۱ع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بے مثال دوستانہ تعلقات ہیں ،ائیر چیف کا فوجی تعاون، دیکھ بھال میں معاونت اور تربیتی شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ 

 ترجمان کے مطابق معزز مہمان نے پی اے ایف کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی،سری لنکن فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت مسجد حملہ،صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت دیگر شخصیات کا اظہار افسوس
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں